ملک بھر میں چائلڈ لیبر کے بڑھتے کیسزتشویشناک ہیں:سارہ احمد


لاہور(لیڈی رپورٹر)چیئر پرسن پنجاب چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمدنے کہا ہے کہ ملک بھر میں چائلڈ لیبر کے بڑھتے ہوئے کیسزتشویش ناک ہیں ، جب تک ملزمان کو سخت سے سخت سزا نہیں ملے گی تب تک گھریلو ملازم بچوں پر تشدد کے واقعات کی روک تھام ممکن نہیں۔ انہوںنے ان خیالات کااظہار گزشتہ روز معروف اداکارہ اور چائلڈ رائٹس ایکٹیویسٹ نادیہ جمیل اور سسٹین ایبل سوشل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کوثر عباس کے ہمراہ مقامی ہوٹل میںپریس کانفرنس سے خطاب میں کیا۔ سارہ احمدنے مزیہد کہا کہ رضوانہ پر تشدد کے بعد سندھ میں معصوم بچی پر تشدد کا ایک اور واقعہ پیش آگیا جو کہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے، ہم کمسن بچیوں رضوانہ اور فاطمہ سمیت تمام گھریلو ملازمین پر تشدد کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور انصاف کا مطالبہ کرتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن