جڑانوالہ واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے  کم ہے:مولانا فضل الرحیم اشرفی

Aug 18, 2023


لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی،نائب مہتمم و ناظم اعلیٰ مولانا قاری ارشد عبید، مولانا محمد یوسف خان، مولانا حافظ اسعد عبید، مولانا زبیر حسن، مولانا سعد بن اسعدنے واقعہ جڑانوالہ پر افسوس کا اظہار کرتے کہا واقعہ جڑانوالہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے اسلام اقلیتوں کے جان ومال اور عبادت گاہوں کے تحفظ کا بھی حکم دیتاہے۔ حکومت مجرموں کو فوری گرفتار کر کے سازش کو بے نقاب کرے۔

مزیدخبریں