لاہور (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیراعظم شہباز شریف سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا تنویر حسین نے ملاقات کی جس میں انتخابات اور پارٹی کی حکمت عملی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ تاریخ یاد رکھے گی کہ صرف پاکستان کے مفاد کو عزیز رکھا۔ کابینہ کے ارکان نے مشکل ترین حالات میں بڑی محنت اور خلوص سے کام کیا۔ سب ساتھیوں اور احباب کی مشترکہ کاوشوں سے ہی یہ سب ممکن ہوا۔
شہباز شریف