اوپن مارکیٹ میں ڈالرایک روپیہ سستا‘ سونا 1200روپے تولہ مہنگا 

Aug 18, 2023

کراچی(کامرس رپورٹر)جمعرات کے روز انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔سٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں گزشتہ روزڈالر کی قدر1پیسہ کمی سے 294.92 روپے کی سطح پر آگئی ،فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر1روپے کمی سے301 روپے کی سطح پر آگئی۔جبکہ یورو کی قیمت فروخت 1روپے کمی سے 328روپے اور برطانوی پاو ¿نڈ کی قیمت فروخت1روپے گھٹ کر 384روپے کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔سعودی ریال کی قیمت فروخت 80.80روپے اوریو اے ای درہم کی قیمت فروخت 83روپے رہی۔عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت5ڈالرز کمی سے1900ڈالرز فی اونس کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باوجود مقامی سطح پر سونے کی قیمت1200روپے اضافہ سے2لاکھ25ہزارروپے اوردس گرام سونے کی قیمت1029روپے اضافہ سے 1لاکھ92ہزار901روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت2750روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔گذشتہ ہفتہ کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں3 کروڑ99 لاکھ ڈالرز کا معمولی اضافہ دیکھا گیا۔ سٹیٹ بینک کے اعداد وشمار کے مطابق ہفتہ11اگست کو ختم ہونے والے ہفتہ پر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 13 ارب 33 کروڑ 91 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 13ارب37کروڑ90لاکھ ڈالر ز کی سطح پر ریکارڈ کئے گئے،اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر1کروڑ19لاکھ ڈالرز اضافہ سے 8 ارب 4 کروڑ 34 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 8ارب5کروڑ53لاکھ جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 2 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے اضافہ سے 5 ارب 29 کروڑ 57 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 5ارب32کروڑ37لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کئے گئے۔
ڈالر/ زرمبادلہ

مزیدخبریں