راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے شہر میںگزشتہ روز ہونیوالی بارش میں صفائی کے خصوصی انتظامات کئے،صفائی ورکرز کی اضافی تعداد شہر میں تعینات کر دی گئی،صفائی ورکرز نے برساتی بارش میں ہی چھوٹی بڑی نالیوں کو اچھی طرح سے صاف کر دیا تاکہ شہر میں نکاسی آب کا کوئی مسئلہ پیدا نہ ہو،چیف ایگزیکٹو آفیسر راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رانا ساجد صفدرنے کہا ہے کہ مسلسل بارش کے باوجود آر ڈبلیو ایم سی کے سنیٹری ورکرز شہر کی صفائی میں مصرف عمل رہے، ورکرز بارش کے دوران چوک ہونیوالے نالوں،نالیوں کو فوری طور پر کھولتے گئے جس کے باعث شہر میں نکاسی کا کوئی مسئلہ پیدا نہیں ہوا،چیف ایگزیکٹو آفیسر راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رانا ساجد صفدر کی ہدایات کی روشنی میں بارشوں کے سلسلے کو مدنظر رکھتے ہوئے سینئر مینیجر آپریشنز ڈاکٹر حامد اقبال راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے ورکرز کو ڈیوٹیاں مختلف شفٹوںمیں تفویض کر دی ہیں ، ورکرز بارش کے موسم میں نالیوں اور شہر کی صفائی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ شہریوں کے تحفظ کیلئے نالوں کی صفائی کی ہر ممکن وسائل سے صفائی یقینی بنایا جا رہا ہے
آر ڈبلےو اےم سی کی بارش میں صفائی کے خصوصی انتظامات،اضافی ورکرز تعینات
Aug 18, 2023