راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)نگران حکومت کی طرف سے پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ مہنگائی سے مارے عوام پر انتہائی ظلم ہے حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لے۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز ٹریڈرز سیل کے جزل سیکرٹری نوید کنول نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں صدر طارق وحید بٹ سنیئر نائب صدر پرویز،چوہدری خالد نمبردار عمیر سلیم راجہ روف ساجد قریشی ملک مظہر نے شرکت کی۔ پیپلز ٹریڈرز سیل کے عہدے داروں نے کہا کہ بدترین معاشی حالات میں ہوشربا اضافہ مہنگائی کا طوفان لے کر آئے گا روزمرہ استعمال کی اشیا سمیت تمام چیزیں پہنچ سے باہر ہو گئی ہیںلوگوں کیلئے بجلی کے بل ادا کرنا مشکل ہو گیا ہے حکومت اس اضافہ کو فوری واپس لے۔
پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ انتہائی ظلم ہے،نوید کنول
Aug 18, 2023