راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)شیخ الحدیث مولانا پیر عبدالشکور نقشبندی نے کہا کہ جڑانوالہ حادثہ استحکام پاکستان کیخلاف سازش ہے یہ لوگ مسیحی برادری اور مسلمانوںکیخلاف سازش میں مصروف ہیںہم اس واقعہ کی پرزورمذمت کرتے ہیں،حکومت شرپسند عناصر کو سخت سے سخت سزا دے ، قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے،انہوں نے کہا کہ خانقاہ نقشبندیہ میں آج 18اگست کو پٹرول ،ڈیزل کی قےمتوں مےں اضافے اور مہنگائی کیخلاف بھر پور انداز میں احتجاج کیا جائے گا اور جڑانوالہ واقعہ کی بھی مذمت کی جائے گی۔