مسلم لیگی رہنما چوہدری انعام ظفر کی جانب سے جشن آزادی کی سب سے بڑی تقاریب 

Aug 18, 2023


راولپنڈی (سٹاف رپورٹر )اہل پاکستان نے اپنا 76واں یوم آزادی ملی جو ش و جذبے سے منا کر ثابت کردیا کہ ہم زندہ قوم ہیں اور یوم آزادی کے حقیقی فلسفے سے بخوبی واقف ہیں یوم آزادی کے موقع پر سرکاری و نجی سطح پر تقریبات کا شاندار انعقاد کیا گیا تھا اور سیاسی جماعتوں کے رہنماﺅں نے اپنے اپنے انداز میں یوم آزادی مثالی انداز میں مناےا 76ویں جشن آزادی کے موقع پر راولپنڈی شہر میں معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری انعام ظفر کا نام جا بجا گونجتا رہا جنہوں نے منفرد انداز میں جشن آزادی کو منا کر عوام کے دل جیت لئے ۔لیگی رہنما چوہدری انعام ظفر نے جشن آزادی کی سب سے بڑی تقاریب کا اہتمام کرایا جس سے شہر میں قومی یکجہتی کا سماں بندھ گیا مسلسل شہریوں بالخصوص حلقے کے عوام کے درمیان موجود رہنے سے مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما وامیدوارپی پی 11 اورپی پی 17 چوہدری انعام ظفر کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں جہاں وہ سماجی خدمات کی بدولت عوام کی ہر دلعزیز شخصیت بنے ہیں وہیں انہوں نے 14 اگست کے موقع پر شہر بھر میں جشن آزادی کی مناسبت سے بینرز ، ہینگرز اور قدآدم بل بورڈسجا کر شہریوں کی توجہ حاصل کی راولپنڈی کینٹ اور شہر میں لیاقت باغ چوک سے لیکر فیض آباد تک ہر طرف جشن آزادی کی مناسبت سے بینرز ، ہینگرز ، بل بورڈ ہی تاحال نظر آر ہے ہیں ان بینرز ، ہینگرز اور بل بورڈ کی خاص بات یہ ہے کہ ان پر جہاں یوم آزادی کی مناسبت سے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے زریں اقوال درج ہیں وہیں مسلم لیگ ن کی مرکزی ،صوبائی و مقامی قیادت کی تصاویر کو خاص انداز میں لگایا گیا اور پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ شہر بھر میں چوہدری انعام ظفر نے جہاں مرکزی و مقامی قیادت کی تصاویر ان بینرز اور بل بورڈ پر لگوائیں جن میں ن لیگی چیئرمینوں ، وائس چیئرمینوں اور دیرینہ کارکنوں کی تصاویر نمایاں طور لگائی گئیں جس سے کارکنوں میں نیا جذبہ اور جوش و خروش دیکھنے میں نظر آیا ہے شہر بھر میں لگائے جانے والے بینرز ، بل بورڈ ،ہینگرز پر خواتین ونگ کی عہدیداروں اور خواتین کارکنان کی تصاویر کو بھی لگایا گیاجشن آزادی کے موقع پر رات بارہ بجے مسلم لیگ ن کے مرکزی دفتر مری روڈ ، وارث خان پر شاندار تقریب کا اہتمام دیکھنے مےں آیااس موقع پر لیگی قائدین سمیت کارکنان اور شہریوں نے بھرپور شرکت کی اور شہر کی فضائیں پاکستان زندہ بادکے نعروں سے گونج اٹھی شہریوں نے جشن آزادی کے موقع پر بیک وقت کئی مقامات پر کیک کاٹنے کی تقریبات منعقد کرنے پر چوہدری انعام ظفر کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔چوہدری انعام ظفر نے یوم آزادی کی درجنوں تقاریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرکے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح ،حکیم الامت علامہ محمد اقبال اور تحریک پاکستان کے دیگر رہنماﺅں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا لیگی رہنما کی طرف سے غرباءو مساکین میں کھانا تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ جوس کے ڈبے دن بھر شہریوں میں تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری رہا راولپنڈی میں سینئر لیگی رہنما سابق چوہدری تنویر کی رہائشگاہ چکلالہ سکیم تھری میں چوہدری تنویر،بیرسٹر چوہدری دانیال اور چوہدری اسامہ کی جانب سے آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیان لیگی رہنما ناصر بٹ نے رتہ امرال میں آتشبازی کرائی ۔

مزیدخبریں