بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کا مسلمان نوجوان پر بدترین تشدد، جئے رام کا نعرہ لگوایا

ممبئی (این این آئی)بھارت کے شہر ممبئی میں ریلوے اسٹیشن پر ہندو انتہا پسندوں کے ایک گروہ نے مسلمان نوجوان کو بدترین تشدد کا نشانہ بناڈالا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے جس کی ہر کوئی سخت الفاظ میں مذمت کر رہا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان باندرہ ریلوے اٹیشن پر جے شری رام کا نعرہ لگاتے ہوئے نوجوان کو لاتیں، تھپڑ اور گھونسے مار رہے ہیں۔ ویڈیو میں ڈیوٹی پر معمور پولیس اہلکار بھی موجود ہے جو خاموشی تماشائی بنا ہوا ہے۔نوجوان پر تشدد کرتے ہوئے اسے بالوں سے پکڑ کر ریلوے اسٹیشن کے باہر لایا جاتا ہے جہاں ایک خاتون انتہا پسندوں کو روکنے کی کوشش کرتی ہیں تاہم ملزمان اسے بھی سنگین نتائج کی دھمکی دیتے ہیں۔
بھارت مسلمان تشدد

ای پیپر دی نیشن