کراچی(اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی بےرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ کراچی کو سےف سٹی بنانے کا فےصلہ کرلےا گےا ہے، چار ہزار نئے کےمرے لگائے جائےں گے، پولےس کے پاس 17 لاکھ جرائم پےشہ افراد کا جو کوائف ہےں انہےں بھی مےچ کےا جاسکے گا، ملیر میں بچے کے گٹر مےں گرنے کا واقعہ انتہائی افسوس ناک اور شرم ناک ہے، جمعہ کے روز تمام ےوسےز کے چیئرمےن کو 75-75 گٹر کے ڈھکن فراہم کئے جائےں گے، شہر میں 150 غےر قانونی ہائےڈرنٹس ہےں، جن کے خلاف کارروائی جاری ہے، رےڈ لائن تےزی سے مکمل کرنے کا فےصلہ کےا گےا ہے، ان خےالات کا اظہار انہوں نے کراچی الےکٹرانکس ڈےلرز اےسوسی اےشن کے دفتر میں عہدےداران اور ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کےا، میئر کراچی نے کہا کہ کراچی کے مسائل میں پانی، سےورےج، ٹرانسپورٹ اور روڈ انفراسٹرکچر کے علاوہ نا امےدی بھی آگئی ہے، لوگوں کے ذہنوں میں ےہ بات آگئی ہے کہ اس شہر میں اور ملک میں رہنے کا کوئی فائدہ نہےں ہے، ہمیں لوگوں کا اعتماد بحال کرنا ہے، ہمارے لوگ اسی مٹی میں دفن ہےں ہمارا مستقل اسی سے وابستہ ہے، ہمیں ہی اسے ٹھےک کرنا ہے اور آگے لے کر جانا ہے، انہوں نے کہا کہ میں اپنی پارٹی کی طرف سے ےقےن دلاتا ہوں کہ مل جل کر کام کرےں گے شہر کو بہتر کرےں گے، انہوں نے کہا کہ پےپلز پارٹی کی حکومت نے ہی صدر مےں جہانگےر پارک، اےمپرےس مارکےٹ کے اطراف گرےن زون، تبت سےنٹر کے سامنے کی سڑک، صدر کے گارڈن تک زےب النساءاسٹرےٹ بناکر دی ہے، انہوں نے کہا کہ اےم اے جناح روڈ پر کام جاری ہے کچھ مسائل درپےش ہےں جنہےں حل کےا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ پانی کے معاملات خراب ہےں، اسی طرح سےورےج کے مسائل بھی ہےں، میئر کراچی نے کہا کہ ہم گٹر کے ڈھکن خود نہےں چراتے زمےنی حقائق ےہ ہے کہ ان گٹر کے دھکنوں کو ہےرونچی لے جاتے ہےں، شہری پولےس کو اطلاع دےنے کے بجائے ان کی وےڈےو بناکر اپنا فرض ادا کر دےتے ہےں، پلوں کی دےواروں کو توڑ کر سرےا نکالا جاتا ہے، لائٹیں اور کھمبے تک نکال لےے جاتے ہیں، انہوں نے کہا کہ پانی چوری کےا جاتا ہے، 100 اےم جی ڈی پانی لائن مےں سپلائی کےا جاتا ہے جس کا 10 فےصد عام شہرےوں تک پہنچتا ہے راستے سے کارخانے اور فےکٹریوں کے مالکان پانی چوری کرلےتے ہےں، میئر کراچی نے کہا کہ نالوں پر کام چل رہا ہے، شاہراہ نور جہاں اور مکمل کررہے ہےں مےنا بازار کے سامنے انڈر پاس کا کام اےک ہفتے کے اندر شروع کردےا جائے گا، کورنگی کاز وے پر پل بنانے کے کام کاآغاز کردےا گےا ہے، اسے 24 ماہ میں مکمل ہونا ہے لےکن ہماری کوشش ہے کہ اسے 12 ماہ میں مکمل کرلےں، گلستان جوہر میں برج مکمل کرکے اس کا افتتاح کےا جاچکا ہے اب 1.1 کلومےٹر لمبا انڈر پاس تعمےر کےا جارہا ہے، ملےر اےکسپرےس وے کا پہلا فےز دسمبر تک مکمل کرلےں گے، سائٹ کے علاقے میں 29 نئی سڑکیں تعمےر کررہے ہےں، ٹےنری روڈ اور احمد شاہ بخاری روڈ کی تعمےر تےزی سے جاری ہے، انہوں نے کہا کہ گلےوں کا کام ٹاﺅنز کی ذمہ داری ہے انہوں نے اس سال پراٹی ٹےکس کی مد میں 1.6 ارب روپے جمع کئے ہےں جس سے انہےں گلےاں تعمےر کرنی چاہئےں، میئر کراچی نے کہا کہ ہم کے اےم سی کی مارکےٹوں میں پلاسٹک کی تھےلےوں پرپابندی عائد کررہے ہےں، الےکٹرانک ڈےلر اپنی مارکےٹوں مےں پلاسٹک کی تھےلےوں پر پابندی کرکے ہمارا ساتھ دیں۔
‘مرتضیٰ وہاب
ہیرونچی گٹر کے ڈھکن ، فیکٹری مالکان پانی چوری کرلیتے ، مرتضی وہاب
Aug 18, 2023