کراچی(اسٹاف رپورٹر)اینٹی انکروچمنٹ اور اینٹی تھیفٹ سیل واٹر کارپوریشن نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے سرجانی ٹاو¿ن بلاک 36جی میں پمپنگ اسٹیشن کے اطراف میں واٹر کارپوریشن کی اراضی پر قبضے کی کوشش ناکام بنادی، کاروائی انچارج اینٹی انکروچمنٹ ریٹائرڈ میجر عبدالمجید اعوان اور لیڈر ٹیم بی اینٹی تھیفٹ سیل عبداللہ عمران کی سربراہی میں کی گئی، انچارج اینٹی انکروچمنٹ کے مطابق ارضی پر قبضے کے لیے بنائی گئی تعمیرات اور دیواروں کو مسمار کرکے واٹر کارپوریشن کی اراضی واگزار کروادی گئی ہے جبکہ قبضے میں ملوث ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
سرجانی ٹاﺅن میں واٹر بورڈ اراضی پر قبضے کی کوشش ناکام
Aug 18, 2023