کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبہ الیکٹرانک انجینئرنگ، ٹیلی کمیونیکیشن انجینئرنگ، الیکٹریکل انجینئرنگ، بائیومیڈیکل انجینئرنگ اور کمپیوٹر انجینئرنگ کی جانب سے طلباءکی رہنمائی کے لیے اوپن ہاو¿س و تعارفی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں طلباءاور والدین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی جن کو کلاسوں کے باقاعدہ آغاز سے قبل سرسیدیونیورسٹی کے وڑن، اصول و ضوابط کے حوالے سے تعلیمی رہنمائی فراہم کی گئی۔اوپن ہاو¿س میں طلباءکے تیارکردہ تقریباََ 68 پروجیکٹس نمائش کے لیے رکھے گئے تھے جن میں سے 23 پروجیکٹس کو Igniteکی طرف سے فنڈنگ مہیا کی گئی تھی۔تفصیلات کے مطابق اوپن ہاو¿س میں شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ کے 18 پروجیکٹس پیش کئے گئے جن میں 4 پروجیکٹس کو Ignite کی فنڈنگ حاصل تھی اور شعبہ الیکٹرانک انجینئرنگ کے 17 پروجیکٹس اوپن ہاو¿س میں رکھے گئے جن میں سے 6 پروجیکٹس کو Ignite نے اسپانسر کیا تھا، جبکہ شعبہ بائیو میڈیکل انجینئرنگ کے 12 پروجیکٹس نمائش کے لیے پیش کئے گئے جن میں 5 پروجیکٹسIgnite سے اسپانسر شدہ تھے۔اسی طرح شعبہ کمپیوٹر انجینئرنگ نے مجموعی34 پروجیکٹس میں سے صرف13 پروجیکٹس نمائش کے لیے رکھے جن میں سے 4پروجیکٹس کو Igniteنے فنڈنگ کیا تھا، اور شعبہ ٹیلی کمیونیکیشن انجینئرنگ کے8 پروجیکٹس اوپن ہاو¿س میں شامل تھے جن میں سے 4 پروجیکٹس کو Ignite کی فنڈنگ حاصل تھی۔ اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے سرسید یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین نے کہا کہ سرسید یونیورسٹی اعلیٰ تعلیم اوربہترین تدریسی انتظامات کی وجہ سے جامعات کی درجہ بندی میں اول صف میں شامل ہے۔ سرسید یونیورسٹی میں طلباءسازگار ماحول میں قابل اور تجربہ کار اساتذہ سے تعلیم حاصل کرتے ہیں۔طلباءاپنی سوچ و فکر، تعلیم و تحقیق کے ذریعے اپنے خوابوں کی عملی جامہ پہنا سکتے ہیں۔ سرسید یونیورسٹی میں تعلیم کے ساتھ ساتھ طلباءکی تربیت اورشخصیت سازی پر بھی بھرپور توجہ دی جاتی ہے۔سرسید یونیورسٹی ایک نظریاتی جامعہ ہے جس کے قیام کا محرک سرسید احمد خان اور ان کے افکار و نظریات ہیں۔سرسیدیونیورسٹی میں طلباءکو نہ صرف اعلیٰ تعلیم فراہم کی جاتی ہے بلکہ ان کی تربیت اس انداز سے کی جاتی ہے کہ وہ عصری چجیلجز کا مقابلہ کر سکیں۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین نے کہا کہ پہلے طلباءکے پاس بڑے محدود مواقع ہوتے تھے کیونکہ شعبوں کی تعداد کم تھی مگر اب ان کے پاس شعبوں کے انتخاب کے وسیع مواقع موجود ہیں۔طلباءکے کیریئر میں مضامین کا انتخاب بہت اہمیت رکھتا ہے۔سرسید یونیورسٹی میں ہماری ٹیم مضامین کے انتخاب میں طلباءکی رہنمائی کرتی ہے اور انھیں تمام معلومات فراہم کرتی ہے کہ کس شعبے میں ترقی کے کیا مواقع دستیاب ہیں۔سرسید یونیورسٹی کے تمام کورسز پاکستان انجینئرنگ کونسل اور دیگر متعلقہ اتھارٹی سے منظور شدہ ہیں۔طلباءاور والدین کا خیر مقدم کرتے وہئے رجسٹرار سید سرفراز علی نے کہا کہ آپ لوگ بہت خوش قسمت ہیں کہ آپ نے حصولِ تعلیم کے لیے سرسیدیونیورسٹی کا انتخاب کیا کیونکہ سرسیدیونیورسٹی نے اعلیٰ تعلیم اور جدید و معیاری تدریسی انتظامات کے باعث نہ صرف اپنی انفرادیت قائم کی ہے بلکہ ایجوکیشن سیکٹر میں ایک ممتاز و نمایاں مقام بھی حاصل کیا ہے۔ سرسید یونیورسٹی ایک نظریاتی جامعہ ہے جو سرسید احمد خان کے وڑن کی نمائندگی کرتی ہے۔ہم ملک و قوم کے لیے مستقبل کے رہنما تیار کرتے ہیں۔ ڈین فیکلٹی آف الیکٹریکل اینڈ کمپیوٹر انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر محمد عامر نے پورے پروگرام کو آرگنائز کیا بلکہ ان کی زیرِ نگرانی متعلقہ شعبہ جات کے سربراہان نے طلباءاور ان کے والدین کے ساتھ ملاقات کی اور انہیں جامعہ اور تدریس کے حوالے سے ضروری اور مفید معلومات فراہم کیں۔ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد عامر نے کہا کہ پائیدار ترقی کے اہداف (SDG) کے حصول کے لیے سرسید یونیورسٹی انتہائی قابلِ تعریف کردار ادا کررہی ہے۔یونیورسٹی ہنرمندپیشہ ور افراد کو تیار کرتی ہے اور نئے آئیڈیاز کی حوصلہ افزائی کرتی ہے جو انہیں اپنی پروفیشنل زندگی میں ترقی و کامیابی سے ہمکنار کرتے ہیں۔