پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں  اضافے کے بعد سائیکل بھی مہنگی 


لاہور( این این آئی )پیٹرول مہنگا ہونے کے بعد شہریوں میںسائیکلنگ کا رجحان بڑھنے پر سائیکل کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گیا ۔رپورٹ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں سے پریشان عوام نے سائیکل کی خریداری شروع کر دی ہے ۔ عوام کا رجحان دیکھتے ہوئے دکانداروںنے قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے ۔مارکیت میں 18ہزار میں ملنے والی سائیکل کی قیمت یکدم30 ہزار روپے تک جا پہنچی ہے جبکہ سائیکل کے سپیئرپارٹس بھی مہنگے ہو گئے ہیں۔
سائیکل مہنگی

ای پیپر دی نیشن