جمشید دستی کے بڑے بھائی ممتاز عرف بڈی دستی کو حراست میں لے لیا گیا


مظفرگڑھ(نامہ نگار)پولیس کی جانب سے تحریک انصاف کے رہنما جمشید دستی کے بڑے بھائی ممتاز عرف بڈی دستی کو حراست میں لے لیا گیا.پولیس ذرائع کیمطابق بڈی دستی کو اسوقت حراست میں لیا گیا جب وہ نواحی علاقے دستی والا میں اپنے ایک عزیز اقبال دستی کے جنازے میں شرکت کے بعد واپس جارہے تھے،،ممتاز عرف بڈی دستی کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا.مظفرگڑھ پولیس کے ترجمان نے بڈی دستی کی گرفتاری کی تصدیق یا تردید سے گریز کیا ہے،،دوسری جانب بڑے بھائی کی گرفتاری پر تحریک انصاف کے رہنماءسابق ممبر قومی اسمبلی جمشید دستی نے بھی نامعلوم مقام سے ویڈیو بیان جاری کردیا،،جمشید دستی کا کہنا تھا کہ انکے بڑے بھائی کو جنازے میں شرکت کے دوران سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں نے اغواء کیا ہے تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ مظفرگڑھ انکا گھر ہے اور وہ مظفرگڑھ میں ہی موجود ہیں،انکی گرفتاری کے لیے جگہ جگہ ناکے لگائے جارہے ہیں۔
 جمشید دستی 

ای پیپر دی نیشن