ملتان(سٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب نے سکول اساتذہ کی پرموشن بروقت نہ ہونے کا نوٹس لے لیا صوبے بھر کے ڈی ای اوز کو طلب کرلیا تفصیل کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کمپلینٹ سیل کو شکایات موصول ہوئیں کہ سکول اساتذہ کی ترقیاں بروقت نہیں ہورہی ہیں جس کی وجہ سے اساتذہ میں بے چینی پائی جارہی ہے جس کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی آئی ایلیمنٹری ایجوکیشن پنجاب نے تمام ڈی ای او ایلیمنٹری ایجوکیشن کو ریکارڈ کے ساتھ اپنے آفس طلب کرلیا تاکے اساتذہ کی شکایات دور کی جاسکیں۔
پرموشن
وزیراعلیٰ نے سکول اساتذہ کی پرموشن نہ ہونے کا نوٹس لے لیا
Aug 18, 2023