میلسی(نمائندہ نوائے وقت)صوبائی محتسب اعلی پنجاب نے میلسی شہر سے تجاوزات ختم کروانے کے احکامات جاری کر دیئے۔ چند روز قبل قائد اعظم روڈ، کالونی روڈ، ریلوے روڈ، ملتان روڈ اور میلسی پھاٹک پر ریڑھی مافیا اور سڑکوں پر دکانداروں کے ناجائز قبضہ کی میڈیا کے ذریعے نشاندہی کی تھی جس پر نوٹس لیتے ہوئے صوبائی محتسب اعلی پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان نے اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی میلسی کو فوری طور پر ایکشن لینے اور ناجائز تجاوزات ختم کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں جبکہ بازار میں موجود ریڑھی بانوں کو علیحدہ مقام پر منتقل کرنے کے بھی احکامات جاری کیے گئے ہیں صوبائی محتسب اعلی پنجاب نے عملدرآمد کر کے ایک ماہ میں رپورٹ طلب کی ہے۔