جہانیاں(نمائندہ نوائے وقت)سیاسی،و سماجی شخصیت چودھری گلشن عباس گجر نے کہا ہے کہ 14اگست قائد و اقبال کی جدوجہد کا ورثہ ہے جو پاکستان جیسے حسین،عظیم اور قلعہء اسلام ملک کی صورت میں ظہور پذیر ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہوتے ہوئے اقتصادی طور پر اگر کمزور ہے تو ہمیں اس کے استحکام کے لیے سادگی،کفایت شعاری، بدعنوانی کے انسداد،اخوت اور برداشت و اتحاد کے کلچر کو روشناس کرانا ہوگا اگر ہم نے عہد کر لیا تو اکیسویں صدی میں ہی ہمارا ملک پڑوسی ملک سے بہت آگے چلا جائے گا۔