قطب پور(نامہ نگار) امیدوار صوبائی اسمبلی مسلم لیگ ن پی پی24 چوہدری زوار حسین وڑائچ مسلم لیگی رہنما چوہدری امانت علی جٹ کی رہائش گاہ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بروقت انتخابات کروانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے صاف اور شفاف الیکشن فروری میں ہونگے اتحادیوں کی خواہش پر نیو حلقہ بندیوں کو قبول کرنا پڑا ہم نے ڈیڑھ سال میں اپنی سیاست عوام پر قربان کر کے ملک کی خاطر قربانی دے کر حکومت سنبھالی اگر ہم حکومت نہ سنبھالتے تو وہ ملک خدانخواستہ ڈیفالٹ ہوجاتا لیکن میاں محمد شہباز شریف نے دن رات محنت کر کے نہ صرف اپنے دوست ممالک کو منا یا بلکہ ڈیفالٹ نہ ہونے سے بھی ان کا بہت بڑا ہاتھ ہے کیونکہ عمران نیازی نے آئی ایم ایف سے مہادہ ختم کر کے ملک کو معاشی دلدل میں پھنسا دیا تھا ۔اس موقع پر چوہدری امانت علی جٹ سندھو علی حیدر ڈوگر چوہدری غلام رسول جوائنٹ سیکرٹری ظہور دھوبی اور دیگر بھی موجود تھے