مہنگائی، بے روزگاری کا اژدھا غریب عوام  کی خوشیوں کو نگل رہا ہے:فضل الرحمن رحمانی 

خانیوال(خبر نگار)ہراج گروپ کے رہنما سابق وائس چیئرمین بلدیہ فضل الرحمن رحمانی نے کہا کہ مہنگائی، بے روزگاری کا اژدھا عوامی وسائل اور غریب عوام کی خوشیوں کو نگل رہا ہے عوام کے لیے زندہ رہنا مشکل کر دیا گیا ہے وہ معززین علاقہ اور صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ نگران حکومت نے بھی عوامی مسائل پر توجہ نہ دی تو اور مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کرنا مشکل ہو جائے گا حکومت اشرفیہ کو سہولیات کی فراہمی بجائے غریب عوام کو درپیش مسائل حل کرنے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے۔

ای پیپر دی نیشن