لاہور(کامرس رپورٹر )الیکشن شیڈول جاری کرنے والے چیمبرز اورڈی جی ٹی او کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی گئی ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈی جی ٹی او اور چیمبرز سے جواب طلب کرلیاہے۔ توہین عدالت کی درخواست رحیم یار خان کے موجودہ عہدیداران کے مخالف گروپ سے ایک سابقہ اور ایک موجودہ ایگزیکٹو کمیٹی ممبرنے فائل کی ہے۔درخواست گزاروں کا موقف ہے کہ جب چیمبرز نے شیڈول بنا کر جمع کروائے تو ڈائریکٹر جنرل ٹریڈ آرگنائزیشنزنے کوئی بھی جواب نہیں دیا جبکہ انہیں کہنا چاہئے تھا کہ یہ تمام شیڈول نہ صرف غیر قانونی ہیں بلکہ توہین عدالت کے زمرے میں آتے ہیں۔ عدالت نے ڈی جی ٹی او اور دوسرے مسؤل علیہان سے جواب طلب کر لیا ہے۔