لاہور (کامرس رپورٹر) پاکستان انجینئرنگ کونسل کی ایکریڈیشن کمیٹی کے اجلاس میں لاہور لیڈز یونیورسٹی کے بی ایس سی سول انجینئرنگ اور بی ایس سی الیکٹریکل انجینئرنگ پروگرامز کو 2019-20 کے لیے دو سال کے لیے ایکریڈیشن دیدی گئی۔ یہ ایکریڈیشن واشنگٹن معاہدہ کے تحت لیول ٹو پر ایک سخت چیک اپ کے بعد دی گئی۔اس موقع پر فیکلٹی آف انجینئرنگ یونیورسٹی کالج آف انجینئرنگ کے پرنسپل انجینئر حیدر علی خان نے اپنی فیکلٹی اور ٹیم کو مبارکباد دی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان انجینئرنگ کونسل کے لیول ٹو کے تحت اس ایکریڈیشن کی وجہ سے ہمارے گریجوایٹ طلبہ دنیا کے تقریباً 43 ممالک میں بغیر کسی اضافی امتحان ملازمت حاصل کرسکتے ہیں۔
لیڈز یونیورسٹی بی ایس سی سول والیکٹریکل انجینئرنگ پروگرامزکو دو سالہ ایکریڈیشن دیدی گئی
Aug 18, 2023