نیو یارک (نیٹ نیوز) امریکی شہر نیویارک میں حکومتی ڈیوائسز پر سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیویارک میں کام کرنے والے سرکاری اداروں کو 30 دن کا وقت دیا گیا ہے تاکہ وہ ملازمین کی زیر استعمال ڈیوائسز سے ٹک ٹاک کو ڈیلیٹ کرا سکیں۔ البتہ جن ڈیوائسز میں ابھی ٹک ٹاک موجود نہیں، ان میں اسے ڈاؤن لوڈ کرنے پر فوری پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس سے قبل نیویارک کی انتظامیہ نے 2020ء میں بھی سرکاری ڈیوائسز پر ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی عائد کی تھی، مگر پھر فیصلہ واپس لے لیا گیا تھا۔ گزشتہ دنوں نیویارک سائبر کمانڈ کی جانب سے رپورٹ کیا گیا تھا کہ ٹک ٹاک سکیورٹی کے لیے خطرہ ہے۔ اس رپورٹ کو جواز بنا کر مقامی انتظامیہ نے حکومتی ڈیوائسز پر ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی عائد کی۔
نیو یارک: حکومتی ڈیوائسز میں ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی عائد
Aug 18, 2023