کابل قندھار ہائی وے مقر تا قلات 112 کلومیٹر سڑک کی تعمیر جاری

کابل ( نوائے وقت رپورٹ ) کابل-قندھار ہائی وے مقر تا قلات 112 کلومیٹر سڑک کی تعمیر نو کا کام جاری ہے۔اس منصوبے کے روٹ پر 23 بڑے پل اور 630 چھوٹے پل ہیں۔ جن میں سے 3 بڑے پل اور 30 چھوٹے پل مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں جنہیں دوبارہ تعمیر کرنے کی ضرورت ہے۔کابل-قندھار ہائی وے ملک کی اہم شاہراہوں میں سے ایک ہے، جس کی تعمیر نو کا کام وزارت تعمیرات عامہ نے 7 مختلف حصوں میں نجی کمپنیوں کو دیا ہے۔اس شاہراہ کی تعمیر نو کے دوران متعدد شہریوں کو بالواسطہ اور بلاواسطہ روزگار فراہم کیا گیا ہے اور اس کی مرمت اور تعمیر نو سے تجارتی سامان کی نقل و حمل کے لیے بہترین سفری سہولیات پیدا ہوں گی۔

ای پیپر دی نیشن