مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی فوج کی دہشتگردی جاری، ایک نوجوان شہید

غزہ (نوائے وقت رپورٹ) مغربی کنارے کے پناہ گزین کیمپ جنین میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک اور فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا جس سے اس ماہ شہادتوں کی تعداد 10 سے تجاوز کرگئی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فورسز نے نوجوان کو جنین میں چھاپا مار کارروائی کے دوران شہید کیا۔ نوجوان کی شناخت 32 سالہ مصطفیٰ الکستونی کے نام سے ہوئی۔فلسطینی وزارت صحت نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے شدید زخمی نوجوان کو جان بوجھ کر تاخیر سے اسپتال منتقل کیا تھا۔ دورانِ علاج خون زیادہ بہہ جانے کے باعث نوجوان کی شہادت ہوگئی۔

ای پیپر دی نیشن