ممتازاحمدبڈانی: سعودی عرب
ہمارا پاکستان 2017 تک میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں ترقی کی طرف گامزن تھا،آج مسلم لیگ ن ہی اسے اپنے قدموں میں لا کھڑا کرے گی
سعودی عرب کے تاریخی شہر طائف میں مسلم لیگ ن کی جانب سے جشن آزادی پاکستان کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانیوں کے ساتھ ساتھ سعودی بھائیوں نے بھی شرکت کی اور خوشی کا اظہار کیا ۔تقریب کی میزبانی صدر مسلم لیگ ن طائف راجہ ظفر اقبال نے کی۔
جبکہ تقریب کی صدارت سنئیر رہنماءمسلم لیگ ن چوہدری محمد خالد نے کی جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی سعودی شہری خالد العتیبی تھے تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔
اس موقع خطاب کرتے ہوئے کرتے ہوئے ایڈیشنل جنرل سیکریٹری اسد عباسی نے کہا کہ آج ہم دیار غیر میں بیٹھ کر یوم آزادی جوش وجذبے سے منا رہے ہیں یہ وطن ہمارے آباو¿اجداد کی قربانیوں سے آزاد ہوا اور ہم اسکی حفاظت بھی کریں گے۔ تقریب سے مہمان خصوصی سعودی شہری خالد العتیبی نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب بھائی بھائی ہیں اور انکی حکومتیں عوام ایک دوسرے کو بھائی بھائی سمجھتی ہیں آج ہمیں خوشی ہورہی ہے اس تقریب میں شامل ہوکر تمام پاکستانی عوام سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی کو یوم آزادی مبارک ہو تمام پاکستانی بھائیوں نے تقریب میں بہت عزت دی پاکستان زندہ باد پاکستان سعودی عرب دوستی زندہ باد کا نعرہ لگایا۔تقریب سے میزبان راجہ ظفر اقبال نے خطاب کرتے ہوئے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ پاکستان قائد اعظم کی مسلم لیگ نے ہی بنایا تھا آج مسلم لیگ ن ہی اسے اپنے قدموں میں لا کھڑا کرے گی پاکستان لازوال قربانیوں سے حاصل کیا گیا ھے ۔ مگر اب میرے ملک کی حالت دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے پاکستان کے تمام اداروں سے گذارش ہے کہ اپنے آئینی قانونی اختیارات سے باہر نکل کر کام نہ کریں۔ہمارا پاکستان 2017 تک میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں ہنستا کھیلتا پھولتا ترقی کی طرف گامزن تھا ۔لیکن کچھ اپنوں نے سازش کی اور ان کی حکومت کو ختم کرکے ان کو نااہل کرواکر اپنے مہرے اقتدار میں لائے گئے جس کے بعد پاکستان کے معاشی حالت بھوک افلاس سب کے سامنے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پورا یقین ہے کہ میاں نواز شریف ہی واپس آ کر ملک کو اپنے قدموں پہ کھڑا کر سکتے ہیں ۔تقریب کے آخر میں کیک کاٹا گیا پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے ۔تقریب میں مسلم لیگ ن طائف کے صدر راجہ ظفر اقبال سنئیر نائب صدر چوہدری بوٹا نائب صدر فیاض غوری جوائنٹ سیکریٹری راحیل احمد ایڈیشنیل جنرل. سیکرٹری اسد عباسی سنئیر رہنما محمد خالد بابر حسین سہیل امجد عباسی حمزہ نوید خالد اور دیگر پاکستان کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی۔