رپورٹ عارف چودھری
کمیونٹی کی متحرک خواتین زنیرہ افضال ،نرگس علی اور نبیلہ اکرم نے جشن آزادی پاکستان کے حوالہ سے آشٹن سنٹرل مسجد کے کمیونٹی سنٹر میں رنگ برنگی تقریب کا انعقاد کیا۔ٹیم سائڈ کونسل کی مئیر تفہیم شریف کی خصوصی شرکت۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔ پاکستان کے قومی ترانے کی دھنوں نے ماحول کو گرما دیا خواتین اور بچوں کے خوبصورت سبز لباس نے تقریب کی رونق کو چار چاند لگا دیے۔ مئیر ٹیم سائڈ کونسل تفہیم شریف نے جشن آزادی پاکستان کو شایان شان طریقے سے منا رہے ہیں خواتین نے سبز لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں بچوں کی شرکت نے ماحول کو مذید رنگین بنا دیا ہم اسی طرح جشن کشمیر بھی منائیں گے۔ زنیرہ افضال کا کہنا تھا کہ ہم جشن آزادی پاکستان منانے کے لیے بے تاب تھے تاکہ اپنے بچوں کو پاکستان کی آزادی بارے آگاہی دے سکیں۔نرگس علی نے اپنے پیغام میں کہا کہ مادر وطن کو بکھرنے سے بچالیں متحد ہو جائیں ذاتی تفرقات سے باہر نکلیں اور مثالی ملک بنائیں تمام پاکستانیوں کو جشن آزادی مبارک -کمیونٹی لیڈر نبیلہ اکرم اور لندن سے آءسکینہ بی بی کا کہنا تھا کہ جشن آزادی کی تقریب میں ہم نے بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال کی تصاویر چسپاں کی تاکہ اپنے بچوں کو بتا سکیں کہ ان کی وجہ سے ہمیں پاکستان نصیب ہوا۔ سبز جھنڈوں اور غباروں نے تقریب کی رنگینی کو یادگار بنا دیا۔کمیونٹی کی سرگرم پاکستانی خواتین نے جشن آزادی پاکستان کی تقریب کو منا کر آنے والی نسل کے اندر جذبہ حب الوطنی پیدا کرنے میں مثالی کردار ادا کیا ۔