یوم آزادی کی شاندار تقریب

Aug 18, 2023

امیر محمد خان

جدہ کی ڈائری ۔ ۔امیر محمد خان 

حاضرین کی بڑی تعداد نے قومی پرچم لہرائے، قونصل جنرل خالد مجید،ڈپٹی قونصل جنرل عدنان جاوید اور قونصل ویلفیئر شیراز علی کی خصوصی آمد


جدہ میں سعودی جرمن ہسپتال جہاں پاکستانیوں کی بڑی تعداد ملازم ہے، انتظامیہ نے یوم آزادی کا خوبصورت پروگرام کا اہتمام کیا جسکے مہمانان خصوصی میں پاکستان کے قونصل جنرل خالد مجید، اور ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو آفیسر احمد البناءتھے، یوم آزادی اس تقریب کا اہتمام محمد اعظم جاوید اور نکی بیگم طلعت اعظم نے کیاانکے ہمراہ مصری نثراد محمد علی الحسینی نے پاکستان کا دن نہائت جوش و خروش سکا مظاہرہ کیا محمد علی الحسینی پاکستانی کپڑوں میں تمام انتظام کا جائزہ لیتے رہے تاکہ تقریب بہتر سے بہتر ہوجائے وہ پاکستان کا جھنڈہ لیکر پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگاتے رہے ۔ یوم آزادی کی اس تقریب میں سامعین کی بڑی تعداد نے جوش و خروش سے حصہ لیا ہسپتال کے خوبصورت ہال کو سبز اور سفید غباروں سے سجایا گیا تھا ننھے بچوں نے رنگ برنگ کپڑے پہنے تھے۔ ہال میں موجود حاضرین کی بڑی تعداد نے قومی پرچم لہراتے ہوئے باسم پیران کے نغموں پر خوشی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی احمدالبناءنے پاکستانی کمیونٹی اور قونصل جنرل خالد مجید،ڈپٹی قونصل جنرل عدنان جاوید اور قونصل ویلفیئر شیراز علی کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ پاکستانی ایک پرجوش قوم ہے ہمیں خوشی ہے کہ انہوں نے اس تقریب کو ایک یادگار تقریب بنایا ہے انہوں نے کہا ہمارے پاس 800 پاکستانی ملازمین ہیں جن میں ڈاکٹرز اور سروسز کے لوگ شامل ہیں۔ اس موقع پر پاکستان کے قونصل جنرل خالد مجید نے اپنے خطاب میں احمد البناءاور سی ایم او ڈاکٹر ہانی باروم کو شکری ادا کیا کہ انہوں نے پاکستانی کارکنوں کو یہ خوبصورت ہال دیا انہوں نے کہا ہمیں امیدہے کہ پاکستان کے محنتی مزید لوگوں کو ہسپتال ملازمتیں فراہم کرے گا انہوں نے کہ ہسپتال کو جب بھی ضرورت ہے قونصلیٹ کی رہنمائی کرنے پر فخر محسوس کرے گا۔ ہسپتال کے سروسز کے مصری انچارج محمد الحسینی نے پاکستانی لباس زیب تن کرکے پاکستانیوں کے اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں مدد فراہم کی۔ سعودی جرمن ہسپتال کی جانب قونصل جرنل خالد مجید کو یادگار شیلڈ دی گئی قونصل جنرل خالد مجید اور احمد البناءنے ہستپال کے محنتی منتخب ملازمین کو نقد انعامات دئے۔ یادگار تقریب کے انعقاد پر ہسپتا ل کی جانب سے تمام افراد کیلئے پرتکلف ظہرانہ دیا گیا اس عزم کے ساتھ کہ اس طرح کی تقریب آئیندہ بھی منعقد ہوتی رہینگی اور پاکستان قونصلیٹ کا تعاون رہے گا۔ تقریب میں ڈاکٹر محمد امجد عبید نے یوم آزادی کی مناسبت سے اظہار خیال کیا۔
پاکستان قونصیلٹ میں پرجوش یوم آزادی کی تقریب ، پرچم کشائی 
پاکستانی قونصلیٹ جنرل میں پاکستان کا 76 واں یوم آزادی بڑے ہی جوش و جذبے اور شاندار طریقے سے منایا گیا۔ پاکستانی قونصلیٹ
 جدہ میں پاکستان کے 76 ویں یوم آزادی کی مناسبت سے پرچم کشائی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں پاکستانی قونصل جنرل خالد مجید نے قومی ترانے کی گونج میں سبز ہلالی پرچم لہرایا، تقریب میں ڈپٹی قوصل جنرل عدنان جاوید نےصدر مملکت اور پریس قونصل حمزہ گیلانی نے وزیر اعظم کے موصول کردہ خصوصی پیغامات پڑھ کر سنائے جبکہ نظامت کے فرائض نائب قونصل تحریم بانو نے ادا کئے، تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے پاکستان کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کیا۔
 پاکستان قونصلیٹ کے تعاون سے قومی یکجہتی فورم کا جشن یوم آزادی 
 جدہ میں ماہ اگست خوشیوں کا پیغام لیکر آتا ہے، اسدن تجدید عہد اور وطن کیلئے قربانیاں دینے والوں کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے۔ پاکستان قونصل جنرل خالد مجید کی رہائش گار پر کمیونٹی کا شاندار پروگرام منعقد کیا گیا، اس موقع پر پاکستان یکجہتی فورم کی جانب سے قونصلیٹ کے ساتھ بھر پور تعاون کیا، قونصل جنرل ماہ آزادی کے موقع پر پاکستان کمیونٹی کیلئے محنت و جانفشانی وہ پاک سعودی عرب کے تعلقات کی بہتری کیلئے تمام فورمزکے عہدیداروں کو دعوت دی گئی کہ ماہ آزادی کے اس موقع پر اظہار خیال کریں قونصل جنرل کی جانب پاکستان کمیونٹی کیلئے کام کرنے والے فورمز کو یاد گار تعریفی اسناد قونصیلٹ کی جانب سے دیں اور انکی کارکردگی کو سراہا، تقریب پذیرائی میں پاکستان کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی، فنکار نعیم سندھی اور پاکستان سے آنے والے گلوکار نے قومی گیت گا کر محفل میں رونق بھر دی۔ اس موقع پر قونصل جنرل خالد مجید نے اپنے پرجوش خطاب میں کمیونٹی کے مختلف فورمز کی کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے یہ ضروری ہے کمیونٹی کی بہتری کیلئے کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ انہوں نے کہا ہمارے ملک کو یک جہتی کی اشد ضرورت ہے اور یہ خوشی ہے اس تقریب میں پاکستانی یکجہتی فورم نے بھر پور تعاون کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی خوشی کے موقع پر اپنے کشمیری بھائیوں کی آزادی کی دعا¶ں کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا جسطرح قومی یک جہتی فورم پاکستان کمیونٹی کو متحد کرنے کا کام کرتا ہے اسی طرح پاکستان کشمیر کمیٹی، او¶ر سیز کشمیر کمیونٹی، کرسچین کمیونٹی، میمن ویلفیر سوسائیٹی،صحافیوں کی قدیم مخلص تنظیم پاکستان جرنلسٹس فورم، بزنس سے متعلقہ افراد کی کاوشوں کو سراہا۔ متعلقہ فورم کے مرکزی عہدیداروں کو تعریفی اسناد دیں،پاکستان یکجہتی فورم کی جانب سے قونصل جنرل خالد مجید کو انکی کمیونٹی کیلئے اعلی خدمات پر تعریفی یادگار شیلڈ دی، پر تکلف عشائیہ سے قبل متعلقہ فورم کے مسعود احمد پوری، سیاسی جماعتون کی نمائیندگی کرتے ہوئے چوہدری تصور حسین، بزنس سے متعلق چوہدری شفقت، پاکستان فورم کی محترمہ روزینہ، او¶رسیز کشمیر کمیونٹی کے وقاص عنائت، پاکستان جرنلسٹ فور م کے چیئرمین امیر محمد خان نے خطاب کیا ایک سابق فوجی جو پاک آرمی کے باکسر رہے اور اب انکے ایک حادثے کی وجہ سے انکے دونوں ہاتھ ضائع ہوگئے ہیں نہائت رقت آمیز اشعار سنائے، اس موقع پر سابق وزیر چوہدری شہبا ز نے خطاب کیا۔ تمام مقررین نے قومی یک جہتی پر زور دیتے ہوئے کہا قومی یکجہتی ہی پاکستان کی مشکلات کا حل ہے۔
 
 

 
 

مزیدخبریں