آج جمعتہ المبارک کے خطبات میں اقلیتوں کے حقوق پر روشنی ڈالی جائے گی : محسن نقوی

Aug 18, 2023 | 16:17

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ ان مشکل حالات میں اس بات پر زور دینے کی ضرورت ہے کہ بین المذاہب ہم آہنگی اسلام کی بنیادی تعلیمات میں شامل ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ایک پیغام میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ آج جمعہ کے خطبات کے دوران قرآن پاک اور نبی کریم ﷺ کی تعلیمات کی روشنی میں اقلیتوں کے حقوق پر روشنی ڈالی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ قوم کے امن کو درہم برہم کرنے کی کوشش کرنے والوں کو بے نقاب کرنے کے لیے مذہبی علماء کا مشکور ہوں۔ محسن نقوی نے کمشنرز، آر پی اوز، ڈی سیز، ڈی پی اوز، ایس پیز اور اے سیز کو مساجد میں خطبات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔

مزیدخبریں