گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ نے علی مردان ڈومکی کی بطور نگران وزیراعلیٰ بلوچستان منظوری دے دی۔گورنر بلوچستان کی طرف سے علی مردان ڈومکی کے بطور نگران وزیراعلیٰ ٰتقرری کی سمری پر دستخط کردیے گئے۔ پارلیمانی کمیٹی نے علی مردان ڈومکی کی تعیناتی کیلئے سمری گورنر بلوچستان کو ارسال کی تھی۔میر علی مردان ڈومکی کا تعلق بلوچستان کے ضلع لہڑی سے ہے۔ میر علی مردان خان سابق سینیٹر میر حضور بخش ڈومکی کے بیٹے ہیں۔ علی مردان خان ڈومکی 13 اکتوبر 1972 کو پیدا ہوئے تھے۔میر علی مردان ڈومکی نے علامہ اقبال یونیورسٹی اسلام آباد سے سوشیالوجی کی ڈگری حاصل کی۔ وہ تحصیل ناظم لہڑی اور ضلع ناظم سبی رہ چکے ہیں۔
میر علی مردان خان کا تعلق بلوچستان کےعلاقے لہڑی سے ہے اور وہ سابق سینیٹر میر حضور بخش ڈومکی کے بیٹے ہیں۔
علی مردان ڈومکی 13 اکتوبر 1972 کو پیدا ہوئے، ان کے والد حضور بخش ڈومکی 1975 سے 1977 تک سینیٹر رہے۔انہوں نے علامہ اقبال یونیورسٹی اسلام آباد سے سوشیالوجی میں ماسٹرز کیا اور وہ تحصیل ناظم لہڑی اور ضلع ناظم سبی بھی رہ چکے ہیں. علی مردان کے بھائی دوستین ڈومکی رکن اسمبلی اور وزیر مملکت رہ چکے ہیں۔