پاک سوزوکی نے درآمدی خام مال کی شدید قلت کے باعث اپنا موٹرسائیکل مینوفیکچرنگ پلانٹ عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پیداوار میں یہ تعطل 18 اگست سے 31 اگست 2023 تک رہے گا۔کمپنی نے اس فیصلے سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو ایک تفصیلی خط میں آگاہ کیا. جس میں ایک سال سے زائد عرصے سے درپیش چیلنجز کو اجاگر کیا گیا۔جولائی 2022 سے پاک سوزوکو خام مال کی مسلسل کمی کا سامنا ہے. اس بحران کی جڑ ضروری اشیاء کی درآمد میں درپیش مشکلات ہیں۔ اس کی بنیادی وجہ ملک کے کم ہوتے زرمبادلہ کے ذخائر کو قرار دیا گیا ہے، جس نے درآمدات کو چیلنج اور مہنگا بنا دیا ہے۔خام مال کی قلت نے مختلف اسٹیک ہولڈرز کو متاثر کیا ہے۔ پاکستان میں ٹویوٹا کی پروڈکشن کی ذمہ دار ہونڈا اٹلس کارز اور انڈس موٹر کمپنی نے بھی حال ہی میں اپنے آپریشنز کو روک دیا ہے۔جس کی اہم وجہ خام مال کی قلت ہے۔کار بنانے کمپنیاں امید کررہی ہیں کہ مسائل جلد ہوجائیں گے. غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی ایک بنیادی اور اہم مسئلہ ہے۔