روس کے تعلیمی اداروں میں اب طلبا کو کلاشنکوف چلانے، جوڑنے، صاف کرنے اور ہینڈ گرنیڈ کا استعمال کرنا سکھایا جائے گا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس نے نئے تعلیمی سال کے آغاز سے طلبا کو اسلحہ چلانے سمیت دیگر مہارتیں سکھانے کا اعلان کر دیا۔ طلبا کو کلاسوں میں نصاب کے ساتھ ساتھ کلاشنکوف چلانے، جوڑنے، صاف کرنے اور ہینڈ گرنیڈ کے ساتھ جنگ کے دوران ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کا طریقہ بھی سکھایا جائے گا۔
سیکنڈری اسکول کے آخری سال کے طلبا جن کی عمر 16 سال یا اس سے زیادہ ہو گی انہیں ہی یہ فوجی تربیت دی جائے گی۔ جس کا مقصد ان کو زندگی کی حفاظت کے بنیادی اصولوں کے بارے میں بتانا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل 1980 کی دہائی میں روس کے طلبا کو یہ تربیت دی جاتی تھی جس پر بعد میں پابندی عائد کر دی گئی تھی۔
اپریل میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ڈرون کی ٹریننگ بھی نصاب میں شامل کرنے پر زور دیا تھا۔ جس پر عمل کرتے ہوئے گزشتہ ماہ طلبا کو ڈرون چلانے اور جوڑنے کا طریقہ سکھانے کا اعلان کیا گیا۔