امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھنے والی خاتون ایرن ہنی کٹ نے خواتین میں سب سے لمبی داڑھی کا ریکارڈ توڑ دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گنیز ورلڈ ریکارڈ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اعلان کیا کہ امریکہ کی ریست مشی گن کی 37 سالہ خاتون ایرن ہنی کٹ پولی سسٹک اوورین سنڈروم (PCOS) میں مبتلا ہیں اور انہوں نے 2 سال تک شیو نہیں کی جس کی وجہ سے ان کی داڑھی 30 سینٹی میٹر لمبی ہو گئی ہے۔ایرن ہنی کٹ نے 75 سالہ ویوین وہیلر کا ریکارڈ توڑ دیا ہے جس کی داڑھی 25.5 سینٹی میٹر ہے، ویوین وہیلر نے 2011 میں دنیا کی سب سے لمبی داڑھی رکھنے والی خاتون کا اعزاز حاصل کیا تھا اور گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں ان کا نام لکھا گیا تھا۔
ہنی کٹ جب 13 سال کی تھیں تو ان کے چہرے کے بال بڑھنے لگے۔ انہوں نے ان بالوں سے چھٹکارا پانے کے لیے شیونگ اور ویکسنگ سمیت مختلف ادویات کے ذریعے ہر ممکن کوشش کی لیکن نتیجہ صفر رہا۔
ہنی کٹ نے کورونا وبا کے دوران نافذ العمل لاک ڈاؤن کے دوران اپنے چہرے کے بالوں کو قبول کرنے کا فیصلہ کیا۔