پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل بنگلادیشی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا

بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے بیٹر محمود الحسن جوئے پاکستان کے خلاف 21 اگست سے راولپنڈی میں شروع ہونے والی 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز سے باہر ہو گئے۔23 سالہ حسن بنگلا دیش کی اے ٹیم کا بھی حصہ تھے اور انہوں نے اسلام آباد میں پاکستان شاہینز کے خلاف 4 روزہ میچ میں حصہ لیا تھا جس کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے انہیں کمر میں چوٹ آئی اور وہ دوسری اننگز میں بیٹنگ نہیں کر سکے۔حسن نے شاہینز کے خلاف پہلی اننگز میں 65 رنز بنائے۔بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے چیف فزیشن نے کرکٹ ویب سائٹ کرک بز کو تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں محمود کے حوالے سے ایک  ای میل موصول ہوئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ان کی کمر میں چوٹ آئی ہے اور اس کے نتیجے میں انہیں 3 ہفتوں کے لیے آرام دیا جا رہا ہے۔کمر کی چوٹ کی وجہ سے محمود الحسن پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے۔واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 21 اگست سے راولپنڈی میں شروع ہوگا جبکہ دوسرا میچ 30 اگست کو کراچی میں کھیلا جائے گا

ای پیپر دی نیشن