مردان میں منکی پاکس کا کیس سامنے آگیا

Aug 18, 2024 | 09:11

مردان میں منکی پاکس کا کیس سامنے آگیا۔ڈی ایچ او ڈاکٹر جاوید اقبال  نے بتایا کہ منگاہ کا 34 سال کا رہائشی ٹانگ ٹوٹ جانے پر 5 دن قبل سعودی عرب سے آیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ مریض پشاور علاج کے لیے گیا تو شک پر منکی پاکس کا ٹیسٹ کیا گیا ، منکی پاکس کا ٹیسٹ مثبت آنے پر مریض کو گھر پر آئسولیٹ کردیا گیا۔ڈی ایچ او ڈاکٹر جاوید اقبال نے بتایا کہ مریض کی حالت بہتر ہے اور روبہ صحت ہے۔دوسری جانب محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ مریض کے اہل خانہ اور محلے میں اسکریننگ کرلی گئی، فی الحال کسی اور فرد میں منکی پاکس کی علامات نہیں پائی گئیں۔اس سے قبل وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار ملک  نے بتایا تھا کہ منکی پاس کے پنجاب سے 4، خیبرپختونخواسے 3 کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ بلوچستان اور سندھ سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے، اس کی علامات 4 سے 15 روز میں ظاہر ہوتی ہیں، بخار، جسم میں درد، غدود کا بڑھ جانا ایم پاکس کی علامات ہیں، ایم پاکس سے کم قوت مدافعت والے بچے سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں، اگر کسی میں منکی پاکس کی علامات ظاہر ہوں تواسے آئسولیٹ ہونا چاہیے۔دوسری جانب منکی پاکس وائرس کی روک تھام کیلئے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بیرون ملک سے آنے والی ائیرلائنز کو تمام مسافروں کو ماسک فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔ 

مزیدخبریں