شیخوپورہ میں حاملہ خاتون پر پولیس اہلکار کا مبینہ تشدد، بچی مردہ حالت میں پیدا ہوئی

شیخوپورہ میں حاملہ خاتون پرپولیس اہلکار کے مبینہ تشدد کےخلاف شہریوں نے احتجاج کیا۔شہریوں کی جانب سے پولیس چوکی کوٹ عبدالمالک کے باہر احتجاج کیا گیا جس کے باعث لاہور روڈ بلاک ہوگئی۔اہل علاقہ کے مطابق پولیس نےموبائل چوری کے شبہے میں رضا نامی محنت کش کے گھرپر چھاپا مارا، اس دوران پولیس نے حاملہ خاتون پرتشدد کیا اورپیٹ پر لات ماری۔ورثا کا کہنا ہے کہ خاتون کی حالت تشویشناک ہے اور اس کے ہاں بچی مردہ حالت میں پیدا ہوئی، ورثا نے الزام عائد کیا کہ پولیس پیٹی بھائیوں کےخلاف مقدمہ نہیں درج کر رہی۔

ای پیپر دی نیشن