بجلی کمپنیوں کی صارفین سے 46 ارب 99 کروڑ روپے نکلوانےکی تیاری

بجلی کمپنیوں نے صارفین سے 46 ارب 99 کروڑ روپے نکلوانے کی تیاری کرلی۔ اس حوالے سے بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی۔نیپرا کے مطابق درخواست گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی کی مد میں کی گئی، کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں 22 ارب 86 کروڑ روپے، آپریشنز اینڈ مینٹیننس کی مد میں 4 ارب روپے، یوز آف سسٹم چارجز اینڈ مارکیٹنگ فیس کی مد میں 7 ارب 51 کروڑ جبکہ ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن لاسز کی مد میں 10 ارب 80 کروڑ مانگے گئے ہیں۔درخواست پر نیپرا میں سماعت 26 اگست کو ہوگی، نیپرا کے فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن