اسلام آباد (نیٹ نیوز) بجلی کمپنیوں نے صارفین کی جیبوں سے 46 ارب 99 کروڑ روپے نکلوانے کی تیاری کر لی۔ بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی ہے۔ گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی کی مد میں کی گئی ہے۔ کیپسٹی چارجز، ٹرانسمیشن لاسز، لائنوں کی مرمت اور سسٹم کے استعمال کی فیس کے لیے پیسوں کی درخواست پر نیپرا 26 اگست کو سماعت کرے گا۔ اطلاق کے الیکٹرک پر بھی ہو گا۔
بجلی مہنگی کرنے کیلئے نیپرا میں درخواست سماعت 26 اگست کو ہو گی
Aug 18, 2024