پی ٹی آئی رکن کا خاتون کے لباس پر اعتراض: سپیکر برہم، تحقیقاتی کمیٹی بنا دی  

Aug 18, 2024

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+نمائندہ خصوصی) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اقبال آفریدی کی جانب سے خاتون کے لباس سے متعلق بیان کا اعلامیے کے مطابق خاتون کے لباس پر اعتراض کرنے پر برہمی کا اظہار کیا اور اپوزیشن رکن اسمبلی اقبال آفریدی کے بیان کی تحقیقات کے لئے کمیٹی قائم کر دی، جس کے سربراہ وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ ہونگے۔ کمیٹی میں نوید قمر، امین الحق، ملک محمد عامر ڈوگر اور مولانا عبدالغفور حیدری شامل ہونگے جبکہ کمیٹی پارلیمانی پارٹیوں کی 5 خواتین ارکان کو شامل کرنے کی مجاز ہوگی۔ کمیٹی 15 روز میں سپیکر کو رپورٹ پیش کرے گی۔

مزیدخبریں