بھارت ادھے : پورمیں طالبعلم پر چاقوسے فرقہ ورانہ فسادات ، کرفیونافذ

Aug 18, 2024

جے پور (این این آئی) بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع ادھے پور کے ایک سرکاری سکول میں چھرا گھونپنے کے واقعے کے بعد فرقہ وارانہ تشدد پھوٹ پڑا ہے۔ حکام نے ضلع میں کرفیو نافذ کر دیا ہے اور انٹرنیٹ سروس معطل کر دی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع کے علاقے مدھوبن میں دسویں جماعت کے ایک طالب علم پر ساتھی طالب علم نے چھری سے وار کیا جس پر علاقے میں تشدد اور مظاہرے پھوٹ پڑے۔ ہندو غنڈوں نے کئی گاڑیوں کو آگ لگا دی اور پولیس پر پتھرائو کیا۔ صورتحال کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا۔ ادھے پور کے ضلع کلکٹر اروند پوسوال نے اعلان کیا کہ شہر کے تمام سکول اور کالج اگلے نوٹس تک بند رہیں گے۔ تشدد میں ملوث نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ ہندو توا جماعت بی جے پی کی ایک رہنما پھول سنگھ مینا نے ملزم طالب علم کے گھر کو بلڈوزر سے گرانے کا بیان جاری کیا ہے جس سے کشیدگی میں مزید اضافہ ہوا۔

مزیدخبریں