لاہور(خصوصی نامہ نگار) نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے ملتان، مظفر گڑھ اور فیصل آباد میں سیاسی مشاورت اور تاجر و صنعت کاروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ’’حق دو عوام کو‘‘ تحریک 25 کروڑ پاکستانیوں کو معاشی ریلیف دلانے، امیر و غریب کا فرق مٹانے اور مٹھی بھر عیاش اشرافیہ کے ظلم سے عوام کو نجات دلانے کیلئے ہے۔ حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں دھرنا کی جدوجہد عوام میں مقبولیت کے معراج پر ہے۔ عوامی پروگرامات میں خواتین اور نوجوانوں کی شرکت تاریخ ساز ہے۔ عوام کو مہنگی بجلی، گیس، پٹرولیم مصنوعات اور ٹیکسوں کے ناروا اضافہ میں کمی اور تنخواہ دار طبقہ کیلئے ریلیف اور قومی خزانہ پر آئی پی پیز کی ڈکیتی سے نجات دلائی جائے گی۔
حق دو عوام کو‘‘ تحریک معاشی ریلیف ،امیر و غریب کا فرق مٹانے کیلئے ہے:لیاقت بلوچ
Aug 18, 2024