وزیر تعلیم کا ’’پڑھو اور جگمگاؤ‘‘ سلوگن، بیک ٹو سکول مہم ،5 لاکھ بچوں کو سکولوں لانے کا ہدف 

لاہور (لیڈی رپورٹر) وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی زیر صدارت بیک ٹو سکول مہم کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں انہوں نے مہم کے اہداف اور دیگر متعلقہ امور پر بریفنگ لی۔ وزیر تعلیم نے ’’پڑھو اور جگمگاؤ‘‘ کے سلوگن سے بیک ٹو سکول مہم بھرپور انداز میں چلانے کی ہدایت کم از کم 5 لاکھ بچوں کو سکولوں میں لانے کا ہدف دیا ۔ چھٹیوں کے بعد بچوں کا ڈراپ آؤٹ ریشو ہر ممکن حد تک زیرو کیا جائے۔ 

ای پیپر دی نیشن