پی ایچ اے کے ڈیلی ویجز مزدوروں کا وکیل بن کر ان کا مقدمہ لڑوں گا:سپیکر 

لاہور  ( خصوصی نامہ نگار )سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے جیلانی پارک میں پودا لگاکر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا پی ایچ اے کے ڈیلی ویجز مزدوروں سے وعدہ کرتا ہوں کہ ان کا وکیل بن کر ان کا مقدمہ لڑوں گا اور رزق حلال کمانے والے مزدوروں کو ان کا حق ان کی دہلیز پر دلاؤں گا۔ اس موقع پر صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ملک کی پرائیڈ پرائم ایجنسی کے سربراہ کا حراست میں لیا جانا اور کورٹ مارشل ہونا ایک غیر معمولی بات ہے۔ تحقیقات اور تفصیلی رپورٹ سامنے آئے گی تو فیض، عمران اور ثاقب گٹھ جوڑ کے حقائق معلوم ہوں گے۔ 9 مئی بغاوت تھی اور باغیوں کو ہر صورت سزا ملے گی۔ 

ای پیپر دی نیشن