پاکستانی نیوروسرجن آصف بشیر کا اہم اعزاز امریکی ادارے کے تاحیات رکن منتخب

Aug 18, 2024

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان کے ممتاز نیوروسرجن پروفیسر آصف بشیر نے اہم اعزاز حاصل کر لیا۔ امریکی ادارے کے تاحیات اعزازی رکن منتخب ہو گئے۔ ان کا انتخاب ہارورڈ یونیورسٹی کے اجلاس میں ہوا، پروفیسر آصف بشیر پنجاب نیوروسائنسز انسٹی ٹیوٹ میں کام کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر آصف بشیر کو تمغہ امتیاز بھی دیا جا چکا ہے۔

مزیدخبریں