لاہور؍کامونکی (نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی) سی ٹی ڈی پولیس مقابلے میں خطرناک دہشت گرد مبینہ طور پر اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات سی ٹی ڈی گوجرانوالہ کو اطلاع ملی کہ چار دہشت گرد بارودی مواد اٹھائے تھانہ ایمن آباد کے علاقہ موضع پورن پور سیم نالہ کے قریب کسی سنگین واردات کی نیت سے چھپے بیٹھے ہیں، جس پر سی ٹی ڈی نے گھیرا تنگ کیا تو ملزموں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے لگے، تاہم اسی دوران مبینہ طور پر ملزموں کی فائرنگ سے ان کا ایک ساتھی ہلاک ہو گیا، جس کی نعش چھوڑ کر تینوں ملزم فرار ہو گئے۔ پولیس نے مرنے والے دہشت گرد کی جامہ تلاشی کے دوران ہزاروں روپے اور نعش کے قریب پڑا بارودی مواد اور دیگر الیکڑانک آلات قبضے میں لیکر مقدمہ درج کر لیا، تاہم ہلاک ہونے والے ملزم کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔