لاہور(خبرنگار)احتساب عدالت کے جج قمر الزماں نے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران و دیگران کیخلاف پنجاب یونیورسٹی میں مبینہ بدعنوانیوں کا ریفرنس بند کرنے کی درخواست پر20 اگست تک تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔عدالت نے استفسار کیا کہ بتایا جائے کن بنیادوں پر نیب ریفرنس واپس لینا چاہتی ہے۔ نیب نے مؤقف اپنایا کہ ملزموں کے خلاف شواہد موجود نہیں ، عدالت نیب ریفرنس واپس لینے کی درخواست منظور کرے۔
پنجاب یونیورسٹی میں مبینہ بدعنوانیاں، نیب ریفرنس بند کرنے کی درخواست پر تفصیلی رپورٹ طلب
Aug 18, 2024