قصور :زمین تنازعہ پر دو گروپوں میں فائرنگ‘2سگے بھائی قتل  

قصور(نمائندہ نوائے وقت) نواحی علاقہ بھولہ گڑھی چک نمبر 10 میں زمین پر قبضہ کے تنازعہ پر دو گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ‘مخالفین گروپ کی فائرنگ سے دو سگے بھائی گولیاں لگنے سے جاں بحق ہو گئے۔گزشتہ روز زمین کے تنازعہ پر دو گروپوں میں فائرنگ ہوئی۔ جس کے نتیجہ میں مخالفین کی فائرنگ سے دو سگے بھائی گولیاں لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گئے۔جاں بحق ہونے والوں میں جہانگیر اور تنویر شامل ہیں جبکہ ملزم موقع سے فرار ہوگئے۔واقعہ کی اطلاع پا کر پولیس تھانہ صدر پتوکی موقع پر پہنچ گئی۔پولیس نے مقتولین کی نعشیں قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

ای پیپر دی نیشن