چمن (نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں ہیضے کی وبا پھیل گئی۔ ایم ایس ڈاکٹر رشید نے بتایا کہ تین روز کے دوان 500 سے زائد ہیضے کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ نیو ڈی ایچ کیو اور اولڈ ڈی ایچ کیو ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ ادویات کے محدود سٹاک کی وجہ سے مشکلات ہیں۔ چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ محمد ہاشم کاکڑ نے چمن میں ہیضے کی وباء پھیلنے کا نوٹس لے لیا اور سیکرٹری و ڈی جی صحت کو وباء کے پھیلائو کو روکنے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے وباء کی ویکسین اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
چمن میں ہیضے کی وبا‘ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ‘ 500 کیس رپورٹ
Aug 18, 2024