شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ محسن پاکستان میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی طرف سے پنجاب کے غریب عوام کو بجلی کے بلوں پر سبسڈی دینے کے اعلان پر عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔اس اعلان سے صوبائی حکومت نے صوبہ کے عوام سے کیا گیا ایک اور وعدہ پورا کردیا یہ عوام کی ریلیف کی فراہمی کا ایک بڑا نقلابی اقدام ہے۔پنجاب میں ترقی کا عمل تیزی سے جاری ہے اور عوام کو ہر سطح پر ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خود کو بہترین ایڈمنسٹریٹر ثابت کیا ہے اور نواز لیگ کے ویژن کی تکمیل یقینی بنا کر پارٹی میں نئی روح پھونک دی ہے ۔جس سے نہ صرف عوام کا (ن) لیگ پر اعتماد بڑھا ہے بلکہ صوبہ کے دیرینہ مسائل کے حل کی بھی راہ ہموار ہوئی ہے ان شاء اللہ آنے والے دنوں میں عوام کو مزید ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
بجلی بلوں میں ریلیف کااعلان‘ پنجاب حکومت کاتاریخی کارنامہ : عارف سندھیلہ
Aug 18, 2024