پنجاب حکومت کا بجلی بلوں پر ریلیف چوسنیاں دینے کے مترادف:اختر ڈار

Aug 18, 2024

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف نظریاتی کے چیئر مین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی طرف سے اگست ستمبر کیلئے 500یونٹ والوں کو ریلیف دینا چوسنیاں دینے کے مترادف ہے۔ 14روپے فی یونٹ ریلیف دینے والے خود 25سے 30روپے تک فی یونٹ کیپسٹی پیمنٹ کے نام پر کھا رہے ہیں اور کھلا رہے ہیں جو شرمناک ڈوب مرنے کا مقام ہے نواز شریف آئی پی پیز کے ذریعے 8ہزار 344ارب ڈالر کا حساب دیں اور 1994سے بے نظیر دور سے لے کر نواز شریف ‘پرویز مشرف اور 2019تک عمران خان کے دور میں لگائے گئے ۔ بند پاور پلانٹ اور کم پیداوار دینے والے یونٹ کو کیپسٹی پیمنٹ دیکر عمران خان کے چہیتے رزاق دائود ،ندیم بابر ،جہانگیر ترین ،خسرو بختیار اور عمر ایوب کے سسر انور سیف اللہ ،نواز شریف کے فرنٹ مین سیٹھ منشاء ،سلیمان ،حمزہ شہباز اور زرداری کے فرنٹ مینوں کو نوازا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں