رسول کریمؐ نے بھی  درخت لگانے کی ترغیب دی،  صدر زرداری، شجرکاری مہم پر پیغام 

Aug 18, 2024

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے مون سون شجرکاری مہم کیلئے پیغام میں کہا کہ ماحولیاتی تحفظ کی جانب پاکستانیوں کی غیر متزلزل لگن پر تہہ ِدل سے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ رسول کریمؐ نے بھی درخت لگانے کی ترغیب دی اس وقت، پاکستان کے کل رقبہ کا صرف  5 فیصد حصہ جنگلات سے ڈھکا ہے۔ لکڑی کی بڑھتی مانگ اور دیگر زمینی استعمالات کے باعث جنگلات پر شدید دباؤ ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ جنگلات کا فروغ پاکستان کے ترقیاتی ایجنڈے میں اولین ترجیح ہے۔ "اپ سکیلڈ گرین پاکستان پروگرام" کے تحت بڑے پیمانے پر پودے لگانے کا ہدف حاصل کیا گیا  ہے اور اسے بین الاقوامی سطح پر بھی تسلیم کیا گیا۔ 

مزیدخبریں